Featuredاسلام آباد

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری مؤخر

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمت کا بوجھ حکومت اس وقت اپنے اوپر لے گی

وزیر اعظم نے پٹرول 11روپے اور  ڈیزل 14روپے بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری مؤخر کردی، اوگرا کی جانب سے پیٹرول 11 اور ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سمری بھیجی گئی تھی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پٹرول 11روپے اور ڈیزل 14روپے بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری مؤخر کردی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نےکہا پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

شہباز گل کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیےحکومت ہرممکن کوشش کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت اس وقت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close