Featuredاسلام آباد

‏حکومت اب آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق معیشت چلائے گی

اسلام آباد : آئندہ سال تک مہنگائی کم ہونے کا کوئی امکان ہی نہیں۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‏آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں۔ کہانی منی بجٹ اور مرکزی بینک گروی رکھنے تک نہیں رکتی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس بڑھانے، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ ‏حکومت اب آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق معیشت چلائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں 4 کھرب 30 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا کہا ہے۔ اس کا مطلب ہے آئندہ سال تک مہنگائی کم ہونے کا کوئی امکان ہی نہیں۔ مہنگائی پہلے ہے 13 فیصد ہے۔ جو دو سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close