پاکستان

رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس پر پی پی سینیٹر پلوشہ خان کا ردعمل

سندھ کا تھر آج بجلی پیدا کر کے ملک کو روشن کر رہا ہے

پنجاب کے لوگ مفت علاج کے لیے سندھ جاتے ہیں ، لاہور کی راگنی گانے والوں نے پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسا اسپتال نہیں بنایا۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں پی پی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ لاہور کی راگنی گانے والوں نے پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسا اسپتال نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنا تھا کہ لاہور کی راگنی گانے والوں نے کراچی جیسا لاہور میں ٹراما سینٹر کیوں نہیں بنایا؟

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ سندھ میں جگر اور گردوں کا مفت علاج ہوتا ہے، پنجاب کے لوگ مفت علاج کےلیے سندھ جاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کا تھر آج بجلی پیدا کر کے ملک کو روشن کر رہا ہے جبکہ پنجاب کاچولستان لاہور کی راگنی گانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close