اسلام آبادپاکستانپنجاب

مجھے بی اے پی نے ووٹ نہیں دیا، ہمیں سرکاری اپوزیشن نہ کہا جائے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (26 مارچ2021ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے بی اے پی نے ووٹ نہیں دیا، سرکاری اپوزیشن نہ کہا جائے، ہم اکٹھے ہیں اور اکٹھے چلیں گے،چاہتے ہیں پی ڈی ایم متحد رہے، ایک قدم کی وجہ سے غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لوں گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی آواز عوام کی آواز ہے ، ہمیں اس کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہمیں کہا گیا ہم نے 26 مارچ کو لانگ مارچ اور دھرنا کرنا ہے۔
بلاول بھٹو نے پوری تیاری کررکھی تھی، حالیہ اجلاس میں کہا گیا کہ لانگ مارچ کا فائدہ نہیں جب تک استعفے نہ دیے جائیں، ہمارے لیے یہ نئی بات تھی، اس معاملے پر اختلاف رائے تھا، اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے، اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے یہی کہا کہ 9جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں، جبکہ ایک جماعت پیپلزپارٹی متفق نہیں ہے۔
وہ چلے گئے اور میں کھڑا رہا، مریم نواز نے بھی اپنی بات کی، وہ بھی کھڑی رہیں، میں نے کہا اب لانگ مارچ کے ساتھ استعفے بھی نتھی کیے گئے ہیں، اس لیے ہمیں وقت دیں ہم سی ای سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔

سی ای سی اجلاس میں ہم استعفوں کے معاملے پر فیصلہ کریں گے۔ اس دوران لیڈرآف اپوزیشن کا بھی ایشو تھا ، پی ڈی ایم کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ ہوا، ہم نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو اپوزیشن لیڈر کا کہا، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی ان کو دیا، اسی طرح سینیٹ میں پیپلزپارٹی کا ہونا چاہیے۔ صدر زرداری نے نوازشریف، مولانا فضل الرحمان ، دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے کیے۔
لیکن انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فیصلوں کو تبدیل نہیں کریں گے لیکن دوسری جماعتوں نے کہا کہ ہم یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔آج ن لیگی سینئر رہنماء نے کہا کہ بی اے پی پارٹی نے ووٹ دیا، باپ پارٹی نے ووٹ نہیں دیا، ہمیں سرکاری اپوزیشن نہ کہا جائے، پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے، میں وزیراعظم تھا تو مجھے ن لیگ کا وزیراعظم کا جاتا تھا۔مجھے سارے ایوان نے ووٹ دیا تھا، پی ڈی ایم کو یقین دلاتا ہوں ہم اکٹھے تھے اور اکٹھے چلیں گے، کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہاں سے مل کر ان کو اعتماد میں لوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close