بلوچستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،دہشت گرد گرفتار ،بھاری مقدار میں بارود برآمد

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیا ں کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جبکہ بھاری مقدار میں بارود بھی برآمد کیا گیاہے جس سے کوئٹہ بڑ ی تباہی سے بچ گیا ۔تفصیل کے مطابق ایف سی نے چمن کے علاقے قلعہ عبد اللہ میںکارروائی کر کے ایک دہشت گردکو گرفتا ر کیا جس کے قبضے سے بارود سے بھری گاڑی برآمد ہوئی ۔ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ کمپاﺅنڈ سے برآمد ہونے والی بارود سے بھری گاڑی کو کوئٹہ میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا ۔ادھر ہزار گنجی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کر کے چھ من بارود برآمد کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خالی گھر سے ریموٹ کنٹرول ،بم بنانے کے آلات اور ٹائمر برآمد ہوئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close