بلوچستان

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

کوئٹہ: پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو 2 ہفتے قبل لاہور سے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا

انسداد دہشت گردی عدالت میں خدیجہ شاہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔

پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کو 2 ہفتے قبل لاہور سے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے خدیجہ شاہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر رہا اور فیملی سمیت لاہور روانہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

سماعت کے موقع پر خدیجہ شاہ کے اہل خانہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close