Featuredبلوچستان

مسنگ پرسنز کو ایک بہت بڑا مسئلہ بنادیا ، 80 فیصد لاپتہ افراد کے مسائل حل ہوچکے

کوئٹہ:  لاپتہ کرنے والوں کا تعین کرنا بہت مشکل ہے ، لاپتہ افراد سے متعلق اداروں پر الزام لگانا درست نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ لوگوں کی گمشدگیوں کو اب بڑا مسئلہ بنادیا گیا ہے جبکہ 80 فیصد لاپتہ افراد کے مسائل حل ہوچکے ہیں۔

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دیگر وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق وزیر داخلہ کو پلان تشکیل دینے کا ٹاسک سونپا ہے جبکہ امن و امان میں بہترین کیلیے پارلیمانی کمیٹی بنانے جارہے ہیں جس پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان مسئلے پر خصوصی کمیٹی تمام پہلو دیکھ کر پالیسی مرتب کریگی ، ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہو تو بہتر ہے۔

انہوں ے کہا کہ لوگوں کو کون لاپتہ کررہا ہے اس کا تعین کرنا بہت مشکل ہے جبکہ لاپتہ افراد سے متعلق اداروں پر الزام لگانا بھی درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ را کی معاونت سے چلنے والے گروپوں نے کئی بے گناہ افراد کو قتل کیا ہے جبکہ افغانستان سے بھی علیحدگی پسند دہشت گردوں کی معاونت کی جارہی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close