بلوچستان

چہلم شہدائے کربلا، کوئٹہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

کوئٹہ: شہدائے کربلا کے چہلم پر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہوگی۔ شہدائے کربلا کا چہلم 10 نومبر کو جہاں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا وہیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ملک بھر میں اس دن سیکیورٹی کو سخت کیے جانے کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں بلوچستان حکومت نے 10 نومبر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع نصیر آباد، جعفرآباد،جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ شہر میں پابندی کا اطلاق قائد آباد، گوالمنڈی اور بروری تھانوں کی حدود میں ہوگا جب کہ دیگر تھانوں کی حدود میں بدستور موٹر سائیکل چلائی جاسکے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close