بلوچستان

بلوچستان سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ان افراد کی لاشیں ضلعے کے علاقے ہوشاپ سے ملی ہیں۔

انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ انھیں ہوشاپ میں لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد لیویز فورس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اس خبر کی تصدیق کی۔

انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ ہوشاپ میں ان افراد کی شناخت نہیں ہو سکی جس کے باعث ان لاشوں کو تربت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مارے جانے والے تینوں افراد کی لاشیں زیادہ پرانی نہیں ہیں۔

ان افراد کو ہلاک کرنے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

کیچ بلوچستان کا ایران سے متصل سرحدی ضلع ہے جس کی آبادی مختلف بلوچ قبائل پر مشتمل ہے۔

گذشتہ کئی سال سے اس ضلعے میں بدامنی کے واقعات رونما ہونے کے ساتھ ساتھ تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کیچ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں سے ایسی لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ 2008 سے جاری ہے تاہم سرکاری حکام کا دعویٰ ہے کہ پہلے کے مقابلے میں ان واقعات میں کمی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close