بلوچستان

ردالفساد جاری، بلوچستان میں دہشتگردوں پہ زمین تنگ، 1ہلاک، کئی گرفتار، سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی مل گئی

کوئٹہ: آئی ایس پی آر کے مطابق ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 11 کو گرفتار کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے کے مطابق ملک بھر میں جاری رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کوئٹہ، شیرازئی، سبی اور کاہان کے علاقوں میں کئے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گردی ہلاک جب کہ 11 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران آر پی جی راکٹس، سب مشین گنز اور مائنز سمیت اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close