Featuredبلوچستان

بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ، ہزارہ سے اظہار یکجہتی، دہشتگردی عمران یا نوازشریف کا مسئلہ نہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مسئلہ عمران خان اور عمران خان کا مسئلہ نواز شریف ہے۔ عمران خان وفاق کی مضبوطی کے نکتے پیش کر رہے ہیں، وفاق کی مضبوطی کے نام پر صوبوں سے زیادتی کی بد معاشی نہیں چلنے دیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ہزاروں شہداء کو نہیں بھول سکتے۔ فاٹا والوں اور اے پی ایس کے معصوم شہداء کو کیسے بھولیں۔؟ جب تک نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہوگا، ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ہم نے اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھائی ہیں۔ بلوچستان کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔ نام نہاد سیاستدانوں نے کچھ نہیں کھویا، اس لئے ان کا کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم شیعہ ہزارہ قوم کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نواز شریف کا مسئلہ عمران خان اور عمران خان کا مسئلہ صرف نواز شریف ہے، جبکہ شیعہ ہزارہ قوم کی لاشیں گرنا نواز شریف اور عمران خان کا مسئلہ نہیں۔ لاپتہ افراد کی کون بات کرے گا۔؟ سیاستدانوں کو اقتدار کے علاوہ کسی چیز کی پروہ نہیں۔ عمران خان صاحب وفاق کو مزید مضبوط کرنے کے نکتے پیش کر رہے ہیں۔ وفاق کی مضبوطی کے نام پر صوبوں سے زیادتی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے۔ آصف زرداری نے مسائل کھڑے نہیں کئے، پھر بھی بلوچستان سے معافی مانگی۔ جمہوریت ہی بلوچستان کے مسائل کا حل ہے، کیونکہ سیاست ختم ہوتی ہے تو عسکریت پسندی شروع ہو جاتی ہے۔ ہمیں عسکریت پسندی کو ختم کرنا ہوگا۔ تھر کے کوئلے کے منصوبے میں 70 فیصد مقامی لوگوں کو روزگار دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close