بلوچستان

مسجد میں ’ٹارگٹ کلنگ‘، سب انسپکٹر ہلاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ایک مسجد کے اندر فائرنگ کرکے پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو ہلاک کر دیا۔

سول لائنز پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ چمن پھاٹک کے قریب محلہ فقیر آباد کے مسجد میں پیش آیا۔

اہلکار کے مطابق سب انسپکٹر مشتاق مسجد میں شام کا نماز پڑھ رہے تھے کہ تین مسلح افراد مسجد میں داخل ہوئے اور دوران نماز سب انسپکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گئے۔

سب انسپکٹر کو ہلاک کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سب انسپکٹر کی ہلاکت کا مقدمہ سول لائنز پولیس سٹیشن میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تاہم پولیس اہلکار نے ابتدائی شواہد کے حوالے سے بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔

مئی اور جون کے مہینے میں کوئٹہ شہر میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تاہم کسی اہلکار کو مسجد میں دوران نماز ہلاک کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

جون کے آخری ہفتے میں بھی کوئٹہ شہر میں سریاب کے علاقے پولیس اہلکاروں پر دو حملے ہوئے تھے جن میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

رواں سال اب تک کوئٹہ شہر میں پولیس اہلکاروں پر اس طرح کے ہونے والے حملوں میں اب تک 33 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close