بلوچستان

سریاب مل کے قریب دھماکہ 5 افراد زخمی

سریاب مل کے قریب زور دار دھماکہ 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسپتال منتقل کردیے گیے

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مل کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 راہ گیر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کا گھیراؤکر لیا اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے  لیا گیا، بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے دھماکے ڈھائی کلو بارودی مواد کو  اڑانے کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔

ریسکیو ذرائع  نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک رکشہ تباہ ہوا ہے تاہم شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close