بلوچستان

بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،5شدت پسندہلاک

فرنٹیئر کورکے ترجمان خان واسع کے مطابق ضلع تربت کے علاقے ناگ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شدت پسند ہلاک جبکہ 5 مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

ترجمان ایف سی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے شرپسندوں کے 2 ٹھکانے تباہ کردیے،جبکہ تباہ کیے جانے والے کیمپس سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند علاقے میں سیکورٹی فورسز اور اہم قومی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر شدت پسندوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔شر پسندوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں 2 شدت پسند مارے گئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close