بلوچستان

وزیراعظم کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے خود کواحتساب کے لیے پیش کردیا ہے،معاملہ عدالت میں ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ احتساب کے ادارے بھی موجود ہیں تو ایسی صورت حال میں سڑکوں پر آنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپشن تو خیبرپختونخوا میں ہے جہاں نوکریاں بیچی جارہی ہیں۔ایک جماعت اپنی مرضی کے ٹی او آرز منوانا چاہتی ہے،یہ کیسا انصاف ہے۔

سی پیک کےحوالے سے بات کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن کا کہناتھا کہ سی پیک پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھا اور نا ہی آل پارٹیز کانفرنس میں کسی نے کوئی اعتراض اٹھایا،وزیر اعظم نے بھی سی پیک پر سب کے تحفظات دور کیے تھے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے علاوہ پوری دنیا کشمیر کو متنازع مسئلہ قرار دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close