بلوچستان

بلوچستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا

اسلام آباد میں سی پیک کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کا سی پیک میں کردار اپنی ترجیحات کے مطابق ہے۔

انہوں نےکہا کہ گوادر پورٹ سے بلوچستان میں ترقی کا دروازہ کھلے گا اور سی پیک سے بلوچستان کی ترقی اوروہاں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ ہر صوبے کو سی پیک سے متعلق تجارتی زون قائم کرنے کا کہا گیا،جبکہ اس منصوبے سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہوگا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک سے فائدہ اٹھانے کے لیے چند اصلاحات کرنا ہوں گی،ہمیں انڈسٹریل پارک بنا کر بھی فائدہ اٹھانا ہے۔

واضح رہےکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ ہمیں اس بات پر انحصار نہیں کرنا چاہیے کہ چینی یہاں آ کر کام کریں لہذا اداروں کو متحرک کرنا ہےتاکہ وہ ماہرافرادی قوت تیار کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close