بلوچستان

بلوچستان میں اونٹوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام

کوئٹہ : پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے شیری شیپ میں کارروائی کے دوران اونٹوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔

 

 

 

 

 

ترجمان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ نو اونٹوں پر لدی 15 سو 80 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ اسمگلرز رات کے اندھیرے میں اونٹوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔

 

 

پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً 5 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close