گلگت بلتستان

شاہراہ قراقرم بند، گلگت بلتستان میں غذائی اشیاء، پیٹرولیم مصںوعات کی قلت

شاہراہ قراقرم کی بندش کا آج بارہواں روز ہے، گلگت بلتستان میں غذائی اشیا اور پٹرولیم کا ذخیرہ ختم ہوگیا۔

تففصیلات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے سبب ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ قراقرم مسلسل 12 روز سے بند ہے جس کے سبب گلگت بلتستان کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ذرائع کےمطابق شاہراہ قراقرم کی مسلسل بندش کے سبب گلگت اور بلتستان کے چاروں اضلاع میں غذائی اجناس اور پیٹرولیم مصںوعات کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔

غذائی قلت کے سبب گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں قحط پڑنے کا شدید امکان پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری جانبکمشنر ہزارہ کی ہدایت پر شاہراہ کاغان کو بحال کرکے تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 90 سیاحوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close