اسلام آباد

میری جے آئی ٹی میں پیشی پر والد کی آنکھوں میں تشویش دیکھی، مریم نواز

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں میری پیشی پر والد کی آنکھوں میں تشیویش دیکھی تاہم انہیں بتادیا کہ آپ کی بیٹی ہوں اس لیے کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکوں گی۔ جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں بہت سے اتار چڑھاو دیکھے، کئی مشکلات، آزمائشوں کا سامنا کیا اور مخالفین کو شکست دی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف شفیق اور محبت کرنے والے والد ہیں اس لیے کل جے آئی ٹی میں میری پیشی پر والد کی آنکھوں میں تشویش اور خدشات دیکھے۔ مریم نواز نے کہا کہ والد کو بتایا کہ آپ کی بیٹی ہوں ، آپ نے میری تربیت کی ہے اس لیے گھبراؤں گی نہیں اورنہ ہی کسی قسم کے خوف کا شکار ہوں گی اور نہ دباؤ کے آگے جھکوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ظلم وناانصافی سے لڑنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی، آپ کی تربیت کے مطابق قانون کی عملداری کی پاسداری کروں گی اور جے آئی ٹی کے سامنے ضرور پیش ہوں گی۔ آخری ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ انشاء اللہ کل ملاقات ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close