اسلام آباد

اسحاق ڈار کی دوسری شادی کا انکشاف، مبینہ دلہن کا نام معروف صحافی منظرعام پر لے آئے

اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی خفیہ شادی کا دعویٰ کیا ہے اور اب ان کی مبینہ دلہن کا نام بھی سامنے لے آئے ،  اور سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نام لیے بغیر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کی طرف اشارہ کیا ہے جو ایک عرصہ بعد دوبارہ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر منظرعام پرآئی ہیں۔

  نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے بتایاکہ ’دلہن ایک عرصے سے غائب تھیں ، ایک عرصے کے بعد نمودار ہوئی ہیں ، ابھی ہم نے کچھ اشارے دیئے ہیں، وہ تو واقعی دلہن بن کر نمودار ہوئیں، دلہن کے والد نے بھی کہاکہ کیا اجازت دوں،ہونیوالے دولہامجھ سے بھی پانچ سال بڑے ہیں، یہ شادی اس وقت ملک و دنیا میں بحث بنی ہوئی ہے ، ہم سے بھی پوچھا جارہاہے ، ہے کوئی مائی کا لال جو تردید کرے، تردید کے بجائے آج وہ خاتون آگئی اور ہمارے لیڈروں کی کردار کشی کی، ہم نے انعام رکھا جو تاریخ بتائے اور نکاح بتائے تو اسے انعام دوں گا، چھپی ہوئی دلہن آج باہر آئی ، سوٹ نیا نکالا اور اسحاق ڈار دولہا میاں کب رسمی طورپر اعلان کریں گے ، ہمیں بھی دعوت دیدیں اورآخر میں ‘آج میرے ڈار کی شادی ہے ‘ گنگنا دیا۔

پروگرام میں شریک سعید قاضی نے بتایاکہ شادی کی تردید نہیں بلکہ تصدیق آرہی ہے ، شادی کرناکوئی بری بات نہیں لیکن پھر دوسروں کو گالیاں نہ دیں۔خاتون نے بھی بغاوت کا علم بلند کرکے شادی کی، عمر کی وجہ سے خاندان میں کافی بحث وتکرار ہوئی۔اب میرا نام بھی آئے گا تیرے نام کیساتھ ، بہترحال شادی کی خوش کن خبرہے۔

 

دوسری طرف کچھ حلقے چوہدری غلام حسین کے اشاروں کنایوں کو بنیاد بناکر اسحاق ڈار کی ممکنہ نئی دلہن ماروی میمن کو قراردے رہے ہیں کیونکہ ماروی میمن ایک عرصے سے منظرعام سے غائب تھیں اور اطلاعات تھیں کہ ان کے ٹیلی فون نمبر بھی بند ہیں جس کی وجہ سے یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ وہ مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے جارہی ہیں لیکن مریم نوازشریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کیلئے دیگر خواتین کے ہمراہ جوڈیشل اکیڈمی کے باہرآئیں اور میڈیا کو اپنا موقف بھی دیا۔ماروی میمن کاکہناتھاکہ جس طرح جے آئی ٹی کی کارروائیوں کو کنڈکٹ کیا گیا ، جس جس احتساب کیلئے مسلم لیگ ن اور قیادت کو کھڑا کریں گے تو ہر جگہ فتح ہوگی ، وہ چاہے جے آئی ٹی ہو یا سپریم کورٹ ‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close