اسلام آباد

اپوزیشن کا نظریہ امریکا کی غلامی ہے : شیریں مزاری

اسلام آباد: امریکا کون ہوتا ہے ہمیں معاف کرنے والا ؟ امریکا ہمیشہ ہمارے لیڈرز کو خریدتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن بھی جرأت کرے ان کیمرہ اس مراسلے کو دیکھ لے، اپوزیشن نہیں آئے گی کیونکہ وہ جانتی ہے سازش کا حصہ ہے، امریکا کون ہوتا ہے ہمیں معاف کرنے والا؟، اپوزیشن کا نظریہ امریکا کی غلامی ہے، امریکا ہمیشہ ہمارے لیڈرز کو خریدتا ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پہلے یہ پیٹ پھاڑ تے تھے آج ایک دوسرے کو گلے لگا رہے ہیں، امریکا کے پیسے نے غداروں کو اکٹھا کردیا، امریکا نے کہا اگر پاکستان نے ایٹم بن بنایا تو ہم پابندیاں لگادیں گے، افغانستان میں امریکا کی جنگ لڑ کر پورا ملک تباہ کردیا گیا، رجیم چینج کی دھمکی امریکا کا طریقہ کار ہے، کچھ شرم کریں کہتے ہیں قوم بھکاری ہے، بھکاری قوم نہیں تم لوگ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جنگ لڑ کے ہم نے اپنا ملک تباہ کردیا، جنازوں، شادیوں اور تقریبات پر امریکا نے ڈرون حملے کیے، اپوزیشن کا امریکی غلامی کے علاوہ کیا نظریہ ہے، امریکا نے دھمکی دی تھی کے پیوٹن کو ہٹاؤ اور روس میں رجیم تبدیل کرو، نواز شریف بھارت کے دورے پر گئے اور وہاں کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی، یہ حکومت میں آتے ہیں امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معاف کردیں گے، سب کو پتہ ہے کون پاکستان کی خود مختاری اور آزادی کے خلاف ہے۔ یہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ ختم کرنا چاہتے ہیں، یہ ای وی ایم اور نیب کو ختم کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن بھی اپنا کام نہیں کررہا، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ انتخابات کے لیے 7 ماہ درکار ہیں، اگر چیف الیکشن کمشنر انتخابات نہیں کراسکتے تو مستعفی ہوجائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close