اسلام آباد

پاکستان میں پانی کی شدید قلت

اسلام آباد: پانی کی قلت کی بنیادی وجہ گزشتہ تین سال سے موسمیاتی تبدیلی ہے

پاکستان تیزی سے پانی کی شدید قلت کی طرف بڑھنے لگا ہے کیونکہ شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار سست پڑنے کے باعث دریاؤں میں پانی کی آمد کم ہوگئی، تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج کئی ہفتوں سے ڈیڈ لیول پر ،سندھ اور پنجاب کو پانی کی سپلائی کم کی گئی ہے۔

ارسا کے ڈائریکٹر آپریشنز خالد ادریس رانا نے بتایا کہ تربیلا ڈیم اور چشمہ بیراج کئی ہفتوں سے ڈیڈ لیول پر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خریف کے لیے پانی کی قلت تخمینے سے بھی 22 فیصد اوپر چلی گئی ہے، پانی کی قلت کا تخمینہ 29 فیصد تھا جو 51 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس سے کپاس، گنا اور دیگر فصلوں سمیت باغات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت کی بنیادی وجہ گزشتہ تین سال سے موسمیاتی تبدیلی ہے، اسکردو کا درجہ حرارت کم رہنے کے باعث برف نہ پگھلنے سے دریاؤں میں کم پانی آیا ہے، یہی صورتحال برقرار رہی تو جنوبی پنجاب اور سندھ میں پینے کے پانی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں تاہم اب کچھ درجہ حرارت بڑھنے سے پانی کی آمد تھوڑی سی بڑھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close