اسلام آباد

چوہدری نثار کا خاموشی توڑنے کا فیصلہ، اتوار کو پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے حوالے سے کئے جانے والے پروپیگنڈے اور خبروں کے بعد بالآخر اپنی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، چوہدری نثار اتوار کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اتوار شام 5بجے اپنا مؤقف بیان کرنے کے لئے پنجاب ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں جبکہ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی زیر صدارت کئی مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کی آج بھی سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر مسلم لیگ(ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس پنجاب ہاؤس میں ہوا، چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاؤس میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

 اب ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے مؤ قف سے میڈیا اور عوام کو آگاہ کرنے کے لئے اتوار کو شام 5بجے پنجاب ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو مرد بحران قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیر داخلہ کو منانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close