More share buttons
Share with your friends










Submit
اسلام آباد

موجودہ حکمران لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اگر خان صاحب کو گرفتار کیا گیا تو ہر شہر میں لاک ڈاؤن کر دیا جائے

اسدعمر نے کہا کہ موجودہ حکمران لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی طے کر لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسدعمر نےعمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی سےآگاہ کیا۔

اسدعمر نے کہا کہ پہلے تو مجھے امید ہے عمران خان کو گرفتار کرنے کی نوبت نہیں آئے گی اگر خان صاحب کو گرفتار کیا گیا تو ہر شہر میں لاک ڈاؤن کر دیا جائے۔

اسدعمر نے ہدایت دی کہ ضلعی صدور کو پہلے ہی طریقہ بتا دیا کس طرح لاک ڈاون کرنا ہے لاک ڈاؤن سے اگلے ہی روز سب نے اسلام آباد کا رخ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی سے ایم این اے جنید اکبر نے کہا اگر آج ہم اسمبلی میں ہوتے تو بہتر ہوتا جس پر عمران خان نے کہا کہ اسمبلی میں رہتےتو آج لوگ ہمارےساتھ نہ نکلتے۔

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ حلقوں میں جائیں عوام کےساتھ گھل مل جائیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close