اسلام آباد

محاذ آرائی نہیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے : شیخ رشید

عمران خان نے آرمی چیف کی توسیع کی کوئی بات نہیں کی، عمران خان کا پورا انٹر ویو سنا

اسلام آباد: نواز شریف بھی اس بات پر متفق تھے جلد انتخابات ہونے چاہئیں

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے حالات بہت خراب ہیں، دعاؤں کی ضرورت ہے، محاذ آرائی نہیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت ٹوٹنے کے فوری بعد الیکشن کرانے چاہیے تھے،  نواز شریف بھی اس بات پر متفق تھے جلد انتخابات ہونے چاہئیں ، آصف زرداری الیکشن میں بڑی رکاوٹ بن گئے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کی توسیع کی کوئی بات نہیں کی، عمران خان کا پورا انٹر ویو سنا لیکن انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے، عمران خان نے کہا میں ستمبر میں فیصلہ کروں گا، عمران خان سے کل میری ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات میں کئی سوالات کروں گا، سیلاب متاثرین کی کوئی نہیں سن رہا صرف 25 ہزار روپے دے دیے گئے، دادو، لاڑکانہ اور نوابشاہ کے حالات برے ہیں، سندھ میں وڈیروں نے لوگوں کو بے بس چھوڑ دیا ہے، یہ واحد حکومت ہے جس میں 72وزیر ہیں، موجود حکومت میں 17وزیر ایسے ہیں جن کے پاس کوئی محکمہ نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب 3 ہزار اور سندھ میں 4 ہزار روپے من گندم ہوگئی ہے، ڈالر کی قیمت اس وقت آسمان کو پہنچ چکی ہے، جب سے سیاست میں آیا صرف یہی سن رہا ہوں سرمایہ کاری ہورہی ہے، ممکن ہے ڈالر اس مہینے کے آخر میں 250 روپے تک چلا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کرنسی افغانستان سے بھی نیچے چلے گئی ہے، سندھ کے علاقوں میں قحط ہے، آئندہ دنوں میں اچھے حالات نہیں دیکھ رہا، آنے والی عمران حکومت کے لیے بھی بڑے مسائل ہوگئے، بجلی مہنگی کردی گئی، غریب آدمی کس طرح بل بھرے گا، ملک کے حالات بہت خراب ہیں، دعاؤں کی ضرورت ہے، محاذ آرائی نہیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بیوقوف لیڈروں سے جمعہ بازار بھرا پڑا ہے،آصف زرداری الیکشن میں بڑی رکاوٹ بن گئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close