اسلام آباد

جو بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد : امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر ڈونلڈ سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ امریکی سفیر کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ میں جاری اجلاس میں امریکی سفیر کو طلب کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دفتر خارجہ حکام نے امریکی صدر کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close