اسلام آباد

پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ مسلم لیگ ن سے ہوگا

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی بن سکتی ہیں

لندن: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز نہ صرف الیکشن لڑیں گی بلکہ کامیاب ہوںگی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی بن سکتی ہیں جس پر لیگی رہنما نے جواب دیا کہ کیوں نہیں بن سکتی، کیا وہ ڈس کوالیفائی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز نہ صرف الیکشن لڑیں گی بلکہ کامیاب ہوںگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو طے ہے کہ الیکشن میں نواشریف مسلم لیگ ن کی قیادت کریں گے۔

نواشریف کی قیادت میں انتخابی مہم شروع کریں گے۔پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کامیاب ہو گی اور اکثریت حاصل کرے گی۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ووٹ اور سپورٹ نوازشریف کی ہے، ان کی واپسی ضروری ہے۔

نواشریف کا بھی دل یہی ہے کہ جلد وطن واپس جائیں۔پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ گورنر کی آئینی ذمہ داری تھی کہ پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہتے۔

تحریک انصاف کے بارہ لوگ ان سے ناراض تھے تاہم ان سے حلف لے کر اعتماد کا ووٹ لیا گیا ،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پانچ افراد ناراض رہے اور دیگر سے انہوں نے حلف لے کر اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، پنجاب میں ہمارے نمبرز پورے تھے اور پورے ہیں۔

قبل ازیں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف کاپاکستان پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال ہوگا، مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے کو تیار ہوں، پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ مسلم لیگ ن سے ہوگا، قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔

پارٹی کے تنظیمی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر نوازشریف سے رہنمائی لیں گے۔ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی بلکہ عام انتخابات میں جائے گی، دو مہینے کے الیکشن میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس بار عمران خان کا پٹا کھول دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close