اسلام آباد

مسلم لیگ اب نواز شریف کا نام بھی استعمال نہیں کرسکتی، بابر اعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نااہل ہو جائیں۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں نواز شریف کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئی ایسا کیس نہیں جس میں وہ نا اہل ہوجائیں، الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ مسلم لیگ نواز کو تشہیر میں نواز شریف کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے۔ کمیشن نے نوازشریف کے خلاف دائر درخواستوں پر نواز لیگ کو نوٹس جاری کر دیا ہے، سیاست اب قانونی جنگ بن چکی ہے، اس کا ذمہ دار صرف نااہل وزیراعظم ہے۔ نواز شریف اور ان کی فیملی کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں وہ احتساب سے بھاگ نہیں سکتے۔ بابر اعوان نے کہا کہ نااہل شخص پارٹی کی صدارت نہیں کرسکتا، یہی قانون ہے لیکن ایل این جی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتا ہے کہ اصل وزیراعظم تو نواز شریف ہے۔ پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف خود کر رہے ہیں، تاہم الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ اس لیے وہ پارٹی کے فیصلے نہیں کرسکتے، اگر نواز شریف نااہل ہو گئے تو پارٹی کیسے اہل رہ سکتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جو نا اہل ہو گیا اس کے نام سے پارٹی نہیں بن سکتی لہذا مسلم لیگ اب نواز شریف کا نام استعمال نہیں کرسکتی، وزرا مسلسل قانون اور آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، جے آئی ٹی بنی تو انہوں نے مٹھائی بانٹی، پھر فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close