اسلام آباد

فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا

اسلام آباد:عمران خان کی حقیقی آزادی دفن ہوچکی، جنازہ آج مینار پاکستان میں ہوگا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان سے کہا ہے کہ مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ،توشہ خانہ چوری اور ٹرین کو اپنانے پہ بھی روشنی ڈالیں۔

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی ،بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا ، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ‏وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل ،جنرل باجوہ کی تاحیات توسیع سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی، آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close