اسلام آباد

اسلام آباد میں تین مختلف واقعات میں3 افراد کا قتل

اسلام آباد میں یکے بعد دیگرے تین افراد کو قتل کردیا گیا

اسلام آباد میں تین تھانوں سنگجانی، ترنول اور نون کے علاقے میں ایک ایک شہری کو قتل کرنے کے واقعات پیش آئے۔

تھانہ سنگجانی کے علاقے میں ذاتی دشمنی کی بنا پر ہونے ولی فائرنگ میں محمد مسکین نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

قتل کا دوسرا واقعہ تھانہ ترنول کے علاقے میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر چھریاں چل گئیں جس میں چھریوں کے وار سے غزن خان می شہری جان کی بازی ہار گیا۔
تیسرا واقعہ تھانہ نون کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close