اسلام آباد

عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ کل دو بجے سنایا جائیگا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ کل دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق فیصلہ کل دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر خان ترین کی نااہلی کے لئے عدالت عظمٰی عدالت میں دو درخواستیں جمع کرائیں گئیں تھیں۔ حنیف عباسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے کا غذات نامزدگی میں سچ نہیں بولا ہے، اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے جبکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جو بیان حلفی جمع کرایا ہے، وہ بھی جھوٹا ہے۔ گزشتہ ماہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد 14 نومبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جو کہ کل (جمعہ) دوپہر 2 بجے کے قریب سنایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close