اسلام آباد

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف دائر ریفرنس پر کیس کی سماعت کی، عدالت نے نے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر 20 ستمبر کو طلب کر لیا جس کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس ان کے گھر گلبرگ لاہور کے پتے پر جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں 20 ستمبر کی صبح 9 بجے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں 19 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close