اسلام آباد

سعودی عرب پر برما کے حوالے سے سب کی نظر ہے، سردار یوسف

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے سب کی نظریں سعودی عرب پر ہیں، ہم سب کو مل کر روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنا چاہیے۔ تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام سعودی عرب کے نئے سفیر موقف سعید المالکی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی امور کے وزیر سردار یوسف نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کی حکومت کو برما کے مسلمانوں کا احساس ہے، ہم سب کو ملکر برما کے مسلمانوں کے لئے آواز اٹھانی چاہیے، وزیر اعظم خاقان عباسی نے اقوام متحدہ میں برما کے مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائی ہے۔

تقریب سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبد الغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ سعودی عرب کا تحفظ ہے، ہم یہ سعودی حکومت کے لئے نہیں بلکہ حرمین شرفین کی حفاظت کے لئے کررہے ہیں، پونے دو ارب مسلمانوں کا قبلہ ہی سعودی عرب میں ہے، ہم نے اپنا وفد شام اور برما بھیجا، میں سمجھتا ہوں تمام مسلمان ممالک کو برما کی آواز اٹھانے چاہیئے، مسلمانوں کے حفاظت کے لئے بنایا گیا مسلم اتحاد کس مرض کی دوا ہے، مسلمانوں کو تو چھوڑو اگر غیر مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہو اس کے لئے بھی آواز اٹھانی چاہیے، تمام مسلمان حکمران ملکر برما حکومت پر زور ڈالیں تاکہ وہاں کہ مسلمانوں کے لئے الگ اور آزاد ریاست بنائی جاسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close