اسلام آباد

نائیجیریا دنیا بھر میں بے روزگاری میں سب سے آگے نکل گیا

قطر میں سب سے کم 0.1 فیصد شرح بے روزگاری ہے

اسلام آباد: پاکستان ساڑھے6فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ دنیا بھر میں 24ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے بے روزگاری کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق پاکستان 6.5 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ دنیا بھر میں 24ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نائیجیریا دنیا بھر میں بے روزگاری میں سب سے آگے نکل گیا ہے، نائیجیریا میں بے روز گاری کی شرح 33.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ساؤتھ افریقہ 32.9 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ وسنیا اور ہرزیگوینا میں بےروزگاری کی شرح 29.28فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق عراق میں 15.55 فیصد اور افغانستان میں 13.3 فیصد افراد بے روز گار ہیں، برطانیہ میں 3.8 فیصد جبکہ امریکا میں 3.7 فیصد افراد ملازمت کی تلاش میں ہیں۔

علاوہ ازیں چین اور کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، بنگلہ دیش کو 4.7 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ 34واں نمبر ملا جبکہ قطر میں سب سے کم 0.1 فیصد شرح بے روزگاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close