اسلام آباد

سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں اضافہ

اسلام آ باد: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ  کا نوٹی فکیشن بھی جاری

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق مالی سال 22-2021ء کے لیے جی پی فنڈ کی شرح منافع 12.40 فیصد تھی جسے اب آئندہ مالی سال کے لیے بڑھا کر 14.22 فیصد کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک مراسلے کے ذریعے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو آگاہ کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close