Featuredاسلام آباد

حکومت کا پاکستان میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: غیر قانونی افغان باشندے ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، دہشت گردی، منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 3 مراحل میں غیرملکیوں کو نکالنے کے پلان کی منظوری دی ہے، مجموعی طور پر 11 لاکھ غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا، 11 لاکھ غیر قانونی باشندوں میں بیشتر افغان شہری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا، ویزے کی تجدید نہ کرنے والوں کو بھی بے دخل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ 7 لاکھ افغان شہریوں نے پاکستان میں رہائش کی تجدید نہیں کرائی، غیر قانونی افغان باشندے ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، دہشت گردی، منی لانڈرنگ، اسمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close