اسلام آباد

پی ٹی آئی کو اقتدار کے لیے نہیں ہٹایا اس لیے ہٹایا کہ ان سے حکومت چل نہیں رہی تھی

افسوس ہے کہ ہم فلسطین کے لیے اتنا نہیں کررہے جتنا ہمیں کرنا چاہیے

اسلام آباد: ہم نے اپنے دور میں پاور پارلیمنٹ کو دی تھی ہم نے صدر کے اختیارات کم کیے

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  افسوس ہے کہ ہم فلسطین کے لیے اتنا نہیں کررہے جتنا ہمیں کرنا چاہیے ، میں پہلا سیاست دان تھا جس نے فلسطین کے لیے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پاور پارلیمنٹ کو دی تھی ہم نے صدر کے اختیارات کم کیے تو اس کے ییچھے کوئی بات تھی کیوں کہ میں دیکھ رہا تھا کہ حکومت چل نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل رہی، پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور میں کوئی کام نہیں کیا، ہم نے پی ٹی آئی کو اپنے اقتدار کے لیے حکومت سے نہیں ہٹایا بلکہ اس لیے ہٹایا کہ ملک کی بہتری اور معاشی ترقی ہمارا مقصد تھا۔

آصف زرداری نے کہا کہ سب اپنی سیاست کریں ہماری اپنی سیاست اور فلاسفی ہے اور ہماری سیاست بھٹو اور بے نظیر والی ہے، جو لوگ ہمارے خلاف کھڑے ہوں گے ہم انہیں بسم اللہ کہیں گے، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close