Featuredاسلام آباد

مودی اور نیتن یاہو میں مقابلہ ہے کہ کون کتنا زیادہ قتل عام کرے گا

دہشت گرد فوج ہو یا عدلیہ ہو ، کسی نے بھی کشمیریوں کو انصاف نہیں دیا

اسلام آباد: بھارت نے آج اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی ، آج ایک بار پھر ہندوستان نے کشمیری قوم سے نفرت کا اظہار کیا

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت کا وزیراعظم ہو، دہشت گرد فوج ہو یا عدلیہ ہو، کسی نے بھی کشمیریوں کو انصاف نہیں دیا، بھارت میں جنگل کا قانون ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے آج اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، مودی اور نیتن یاہو میں مقابلہ ہے کہ کون کتنا زیادہ قتل عام کرے گا۔

معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا کہ آر ایس ایس اور بھارتی دہشتگردی کا دائرہ پوری دنیا تک پھیل چکا ہے، بھارت سے کشمیر تک کشمیریوں اور سکھوں کا قتل عام جاری ہے، دنیا آخر کب جاگے گی؟ کشمیری اور کتنی قربانیاں دیں کہ اقوام عالم جاگے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close