اسلام آباد

سیاسی جماعتوں کی جاری لسٹ میں پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام خارج

الیکشن کمیشن کی فہرست میں 175 سیاسی جماعتیں شامل ہیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سامنے پارٹی سربراہ کا خانہ خالی ہے

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین لسٹ جاری کردی جس میں پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام خارج کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے فہرست میں تحریک انصاف کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا ہے، جاری لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سامنے پارٹی سربراہ کا خانہ خالی ہے اس سے قبل اس خانے میں عمران خان کا نام تھا۔

انٹرا پارٹ انتخابات پر فیصلے کے بعد کمیشن کی جانب سے نئی لسٹ جاری کی گئی۔ پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close