اسلام آباد

شریف برادران قاتل اور قومی مجرم ہیں، نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو فوری گرفتار کیا جائے اور کرپشن ریفرنسز کے فیصلوں تک نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ شریف برادران دونوں قاتل، قومی مجرم اور ہر جرم میں برابر کے حصہ دار ہیں، انہیں رعایت دینے کا مطلب آئین، عدلیہ سے کھلا انحراف اور ملک و قوم سے غداری ہوگی، فرد جرم ہمارے موقف کی توثیق ہے۔ عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز، شہباز دونوں قومی لٹیرے ہیں، معاشی دہشتگرد کی جگہ قاتل اعلیٰ کو لایا گیا تو بحران طوفان میں بدلے گا۔ ادارے گلے سڑے کرپشن زدہ متعفن نظام کی بجائے پاکستان کو بچانے کی فکر کریں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے جھوٹا ثابت ہونے والے شخص کو پارٹی صدر بنا کر پوری نون لیگ نے قوم کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جھوٹ، کرپشن اور لوٹ مار کے حامی ہیں اور ہمارے نزدیک سپریم کورٹ کے فیصلوں، آئین، قانون، جمہوری اخلاقیات کی کوئی حیثیت نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ فرد جرم کا ہر حرف سچ پر مبنی ہے اور جو کرپشن اب تک سامنے آئی اس کی حیثیت سمندر کے ایک قطرے جیسی ہے، ان کے بیشتر اثاثے اور اکاؤنٹس ابھی پردہ راز میں ہیں، لوٹی گئی دولت واپس لانا احتساب کے اداروں کی اصل آزمائش ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف معاشی دہشت گرد ثابت ہو چکا ہے، قاتل اعلیٰ کے کرتوت جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں ہیں، جس دن یہ رپورٹ منظر عام پر آجائے گی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے چہروں پر پڑا ہوا پردہ اٹھ جائیگا، ہم جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے پبلک ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close