اسلام آباد

الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو ارسال

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی سمری کابینہ کو بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔

نگراں کابینہ کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات ہو گی۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس دوران مقامی حکومتیں صرف سینیٹیشن اور صفائی کے روز مرہ امور سر انجام دیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close