اسلام آباد

حیرت ہے ، جن کے پولنگ ایجنٹ نہیں تھے وہ پندرہ نشستیں جیت گئے

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وہی فیصلہ کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہو۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ بھاری ووٹوں سے پی پی کو کامیاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے ، انہوں نے ایک سال پہلے بلدیاتی الیکشن میں کہا تھا ہم مقابلے کے لیے تیار نہیں، ایک سال میں کیا بات ہو گئی جن کے پولنگ ایجنٹ بھی نہیں تھے وہ پندرہ نشستیں جیت گئے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیر صاحب پگارا کو ان کے بھائی اور جی ڈی اے نے خراب کیا، انہیں جی ڈی اے نے استعمال کیا، پیر صاحب اپنے دوست بدل لیں آپ کے مخلص دوست نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جب الیکشن کا اعلان کر دیا تو اس کے بعد انہوں نے ہم سے دس نشستیں مانگیں، آپ کا دس سیٹ مانگنے کا حق نہیں بنتا تھا۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وہی فیصلہ کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہو۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close