اسلام آباد

کمشنر کے بیان نے پورے ضلع کے الیکشن پر سوال اٹھا دیا ، فوری تحقیقات ہونی چاہیے: شیری رحمٰن

کمشنر راول پنڈی کو اپنے الزامات کے ثبوت دینے چاہئیں ، بہت بڑے الزامات ہیں فوری طورپر تحقیقات ہونی چاہیے

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سوال تو اٹھتا ہے کہ 10 دن بعد کمشنر راول پنڈی کا ضمیر جا گا۔ کمشنر نے تو چیف جسٹس پاکستان کو بھی الزام کے دائرے میں رکھا جو سمجھ سے بالا تر ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ کمشنر نے کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں اور سوشل میڈیا کے پریشر میں تھا، کمشنر کے بیان نے پورے ضلع کے الیکشن پر سوال اٹھا دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بہت بڑے الزامات ہیں فوری طورپر تحقیقات ہونی چاہیے، کمشنر راول پنڈی کو اپنے الزامات کے ثبوت بھی دینے چاہئیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمشنر راول پنڈی نے گفتگو کے دوران کوئی شواہد پیش نہیں کیے، الیکشن کمیشن کو بھی وضاحت کرنی چاہیے کہ یہ کیا بات ہو رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close