اسلام آباد

اغوا ہونیوالے افغان ڈپٹی گورنر کی پاکستان آمد سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کہا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ کے مغوی ڈپٹی گورنر محمد نبی محمدی کے دورہ پاکستان سے متعلق پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ محمد نبی محمدی نجی دورہ پر پاکستان آئے تھے جس سے حکومت پاکستان کو آگا ہ نہیں کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ کنڑ کے نائب والی محمد نبی محمدی کو پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن سے 27 اکتوبر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا جس کے چند روز بعد ان کے مزید دو بھائی اور ایک بھتیجا بھی لاپتہ ہوگئے۔ ڈپٹی گورنر کے دورہ پاکستان سے متعلق پشاور میں افغان قونصل جنرل معین مرستیال نے کہا تھا کہ محمد نبی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ڈبگری گارڈن ڈاکٹر سے معائنے کی غرض سے آئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعلی پرویزخٹک کی ہدایت پر آئی جی پولیس نے ڈپٹی گورنر اور ان کے رشتہ داروں کی بازیابی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close