Featuredاسلام آباد

ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور آرمی دستے تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد: محکمۂ داخلہ نے ضمنی انتخابات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کر دی۔

وفاقی حکومت نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ 21 اپریل کو 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے۔ لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close