اسلام آباد

اسلام آباد: موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار

قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی

اسلام آباد: ٹول پلازہ پر پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پنڈی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو اسلام آباد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی جبکہ خاتون جس گاڑی میں سوار تھی وہ بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون اسلام آباد کلب سے روانہ ہوئی تو پولیس نے تعاقب کیا اور لیڈی اہلکاروں کی مدد سے اُسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ واقعہ دو جنوری 2024 کو پیش آیا جس میں صابر نامی اہلکار زخمی ہوا تھا، خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت۔ اقدام قتل، پولیس اہلکار پر تشدد اور مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close