اسلام آباد

ابتک 11 ہزار 252 نان فائلرز کی سمز بلاک کی جا چکی ہیں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایات پرموبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بند کی گئی ہیں۔

موبائل کمپنیوں کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایات پر نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا سلسلے جاری ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق موبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بند کی گئی ہیں۔
ترجمان ایف بی آرنے بتایا ہے کہ 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کےلیے پُر عزم ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نان فائلرز سم کی بندش سے بچنے کے لیے فوری طور پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔
ایفی بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت 2023ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close