اسلام آباد

پاناما لیکس معاملہ: پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ پریس کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے ۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کا نفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لوٹ ماراورکرپشن نے قوم کو مقروض کردیا ہے کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے بغیرمسائل سے چھٹکاراکیسے ہوگا ؟ مسائل پر قابو پانے کےلئے ہمیں مل جل کر چلنا ہو گا۔لیگل ایشوز پر رہنمائی کےلئے لیگل کمیٹی بنائی ہے اور وکلا رہنماو¿ں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت ، اپوزیشن کیلئے قابل قبول لائحہ عمل طے کرے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پانا لیکس کے معاملے پر میں بلاول بھٹو زرداری سے مل کر ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ اس معاملے پر کوشش کررہے ہیں کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے ، سب کی بات سن کر قیادت تک پہنچا رہے ہیں۔
ق لیگ کے سینئر رہنما پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پولیس کا بیڑا غرق کردیا ہے اتنے دن ہوگئے ہیں ان لوگوں سے چھوٹو گینگ قابو نہیں ہورہاپنجاب حکومت چھوٹو گینگ کے ہاتھوں مفلوج ہو کررہ گئی ہے۔ یہ لوگ اورنج لائن ٹرین کے ڈبے سے باہر نہیں نکل رہے انہوں نے پورے صوبے کو برباد کرکے رکھ دیا ہے وزیر اعلیٰ کواچھل کود کے سوا کچھ نہیں پتا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے وزیر اعظم کے بچوں کی حمایت میں ایک لفظ نہیں بولا ان کی طرف سے پاناما لیکس کے معاملے پر خاموشی معنی خیز ہے ۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کسی سیاسی جماعت کی طرف سے نہیں بنائی گئیں اس لیے انہیں نظر انداز نہیں کرسکتے ،یہ اللہ کی طرف سے آئی ہیں اور اس معاملے کو آگے لے کر چلیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close