اسلام آباد

بعض سیاسی جماعتیں دہشت گردی میں ملوث بیرونی عناصر کی حمایت کرتی ہیں : چیف جسٹس

اسلام آباد :چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں دہشت گردی میں ملوث بیرونی ہاتھ کی حمایت کرتی ہیں۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے تخریبی عناصر سے تعلقات کا فوری تدارک ہونا چاہئے۔ انصاف کی فراہمی سے روکنے کےلئے عدلیہ کو تخریبی کارروائیوں سے خوفزدہ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انو ر ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بعض سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر دہشت گردی میں ملوث بیرونی عناصر کی حمایت کرتی ہیں۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے تخریبی عناصر سے تعلقات کا فوری تدارک ہونا چاہئے۔ کہتے ہیں انصاف کی فراہمی سے روکنے کےلئے عدلیہ کو تخریبی کارروائیوں سے خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک جس دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اس میں اکثر اوقات بیرونی ہاتھ بھی شامل ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے بعض سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر ان عناصر کی حمایت کرتی ہیں۔ کراچی اور بلوچستان بدامنی کیس میں سپریم کورٹ اس کا بات ذکر کرچکی ہے۔

بعض تخریبی عناصر کے روابط اور تعلقات مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے پائے گئے ہیں۔ ایسے تعلقات کا فوری تدارک ہونا چاہئے۔ بدلتے حالات کے تناظر میں عدلیہ کو نت نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کوشش ہے کہ ذات پات‘ رنگ و نسل اور عقیدہ مذہب کی بنیاد پر زیادتی و ناانصافی نہ ہو۔ معاشرے پر نظر دوڑائیں تو ہر طرف عدم برداشت نظر آتا ہے۔ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ برداشت اور رواداری کو فروغ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close