اسلام آباد

جلسےمیں خواتین سے بدتمیزی، کپتان نے معافی مانگ لی

پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پرہو نے والے جلسے میں خواتین سے نارواسلوک پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معافی مانگ لی۔

تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی پر پی ٹی آئی کی خاتون ایڈوائزر عظمٰی کاردار نے ناروا سلوک پر عمران خان کو مذمتی خط لکھ دیا 

خط کے متن کے مطابق جلسے میں بدسلوکی کرنے والے ن لیگ کے نہیں ہمارے اپنے کارکن تھے کسی اور پر ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی ، پارٹی انتظامیہ خود ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی کا یہ پہلا واقع نہیں ہے ، خط کا متن جلسے کا انتظام بہتر بنانے کی بجائے ساری لیڈر شپ تصاویر بنوانے میں مصروف تھی ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چارکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی میں نفیسہ خٹک،نعیم الحق،یونس علی اورطلعت نقوی شامل ہیں ، کمیٹی سات روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ عمران خان کوپیش کرے گی۔

تاہم عمران خان نے آئند ہ جلسوں میں خواتین کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے، عمران خان نے عبدالعلیم خان کو 30اپریل کو لاہور میں ہونے والے جلسے کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close